jump to navigation

اورکٹ کو انبلاک کرنے کیلئے چھے پراکسی سائٹس January 18, 2009

Posted by Azhar in Orkut.
2 comments

orkut-logoکیا آپ کے دفتر، سکول یا کالج میں اورکٹ بلاک ہے؟ پیش ہیں چھے پراکسی سائٹس جن کے ذریعے آپ بآسانی اورکٹ استعمال کر سکتے ہیں کسی بھی جگہ۔


  1. http://www.proxut.com
  2. http://aniscartujo.com/webproxy
  3. http://www.jumboproxy.net
  4. http://www.kproxy.com
  5. http://www.hidemyway.com
  6. http://www.orkutproxy.in

گوگل اینڈرائڈ کی لاہور میں ورکشاپ January 16, 2009

Posted by Azhar in Learning.
1 comment so far

اگر آپ ہیں جاوا ڈیولپر اور چاہتے ہیں بنانا گوگل اینڈرائڈ کی ایپلیکیشنز بنانا تو آ گیا ہے آپ کا خوش قسمت دن۔ گوگل پاکستان کے بدر خوشنود 17 جنوری کو لاہور LUMS میں شام 6 سے 8 بجے تک اسی موضوع پر کر رہے ہیں ایک ورک شاپ، جس میں شامل ہو کر آپ حاصل کر سکتے ہیں بیش قیمت معلومات۔ تو منسوخ کر دیجئے اپنی کل شام کی مصروفیات اور پہنچ جائیے LUMS میں۔


[ ماخز: ٹیلی کام پی کے ]

جتنے مرضی زونگ نمبرز پر رات کو فری بات January 15, 2009

Posted by Azhar in Telecom, Zong.
add a comment

زونگ نے متعارف کیا ہے نیا پیکج جس میں ملے گی لامحدود زونگ نمبروں پر رات کے وقت مفت بات۔ بس ہر اس نمبر کا روزانہ ایک روپیہ بھرتے جائیں جس سے چاہتے ہیں رات کو آپ مفت بات کرنا۔ مثلاً اگر آپ پانچ نمبروں پر بات کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کے آپ سے چارج ہونگے پانچ روپے۔ اس پیکج کی باقی نیٹ ورکس کے پیکجز پر برتری کی وجہ ہے لامحدود نمبروں کو اپنی فری لسٹ میں ڈالنا۔ جتنے چاہے نمبروں کو لسٹ میں ڈالیں اور بات کریں مفت، ساری رات۔


[ مزید تفصیلات زونگ کی ویب سائٹ پر ]

ہارڈ ڈسک پارٹیشن یا ڈرایو کو ہایڈ کریں January 12, 2009

Posted by Azhar in Downloads, Tips & Tricks, Vista, Windows, XP.
2 comments

ضرورت پڑتی ہے ہمیں بعض اوقات اپنا ڈیٹا پرایویٹ رکھنے کی۔ یوں تو موجود ہیں کئی فولڈر ہایڈ کرنے کی سافٹ وئیر مگر ٹویک یو آئی کے ذریعے آپ ہایڈ کر سکتے ہیں اپنی ہارڈ ڈسک کی کسی بھی پوری پارٹیشن کو۔ مایکروسوفٹ کی طرف سے بنایا گیا یہ سافٹ وئیر ایسا انتہائی آسانی سے کرنے کے ساتھ ساتھ دیتا ہے آپ کو کئی دوسرے آپشن۔ ہم اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے ہارڈ ڈسک کی کسی پارٹیشن، یو ایس بی ڈرایو یا سی ڈی ڈرایو کو ہایڈ کرنے پر۔

۱۔ یہاں سے ٹویک یو آئی ڈاونلوڈ کریں۔

۲۔ اس سافٹ وئیر کو چلائیں اور جائیں My Computer > Drives میں۔

hidedrivewindowsxp_thumb

۳۔ جس ڈرایو کو آپ ہایڈ کرنا چاہتے ہیں اس کے بائیں جانب سے چیک کا نشان ختم کردیں اور ایپلائی کا بٹن دباتے ہوئے باہر آجائیں۔

۴۔ آپ کی مطلوبہ ڈرایو اب ہایڈ ہو چکی ہے۔

دو ای میل آئی ڈیز، ایک ان باکس January 11, 2009

Posted by Azhar in Tips & Tricks.
add a comment

132656-yahoo_logo_thumb1

کیا آپ نے کبھی خواہش کی ہے کہ ایک ای میل ان باکس سے آپ دو آئی ڈیز استعمال کر سکیں؟ اگر ہاں تو پیش ہے ایک آسان حل:

ا۔ سائن ان ہوں اپنے Yahoo Mail کے ان باکس میں۔

۲۔ مندرجہ ذیل ایڈریس پر جائیں:

https://login.yahoo.com/config…=us

۳۔ نیا صفحہ کھلنے پر بنائیں ایک نئی آئی ڈی۔

۴۔ دونوں میں سے کسی ایڈریس پر آنے والی ای میل آئے گی آپ کے ایک ہی ان باکس میں اور اسی ان باکس میں رہتے ہوئے آپ ای میل بھیج سکتے ہیں دونوں آئی ڈیز سے۔